ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / محکمۂ ٹرانسپورٹ کی نئی ویب سائٹ کی شروعات: رام لنگا ریڈی

محکمۂ ٹرانسپورٹ کی نئی ویب سائٹ کی شروعات: رام لنگا ریڈی

Sat, 08 Oct 2016 10:37:31    S.O. News Service

بنگلورو7؍اکتوبر(ایس او نیوز) محکمۂ ٹرانسپورٹ کی نئی انٹرنیٹ ویب سائٹ اور گاڑیوں کی فیس ادا کرنے کیلئے نیا ای پیمنٹ نظام متعارف کروایا گیا ہے۔ آج شہر کے شانتی نگر بس اسٹانڈمیں واقع کے ایس آر ٹی سی دفتر میں وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی نے اس سہولت کا افتتاح کیا۔اس موقع پر اخبار ی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ محکمۂ ٹرانسپورٹ کو سالانہ پانچ ہزار کروڑ روپیوں کی آمدنی ہوتی ہے۔ نئی ویب سائٹ شروع کرنے کی بدولت مختلف روڈ ٹرانسپورٹ ٹیکس وغیرہ آن لائن ہی وصول کئے جاسکتے ہیں۔ لوگوں کو اس کیلئے دفاتر کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں۔ اس ویب سائٹ میں محکمۂ ٹرانسپورٹ کی 25؍ خدمات کے بارے میں تفصیلات مہیا کرائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لرنر اور ڈرائیورس لائسنس اور گاڑیوں کے رجسٹریشن وپرمٹ وغیرہ کی خدمات بھی بیک وقت اس ویب سائٹ پر کنڑا اور انگزیزی میں مہیا کرائی گئی ہیں۔ اسی طرح سوشیل میڈیا ، فیس بک ، ٹیوٹر وغیرہ بھی شامل کئے گئے ہیں،تاکہ کے ایس آر ٹی سی ، محکمۂ ٹرانسپورٹ کے متعلق عوام اپنی شکایات ، مشورے وغیرہ آسانی سے پیش کرسکیں۔


Share: